۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله سبحانی

حوزہ/ آیت اللہ مجتہد شبستری کی رحلت پر آیت اللہ جعفر سبحانی نے تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مجتہد شبستری کی رحلت پر آیت اللہ جعفر سبحانی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالم ربّانی حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ محسن مجتہد شبستری (قدّس سرّہ) کی رحلت پر افسوس اور دکھ ہوا۔ آپ مرزا کاظم مجتہد شبستری کے فرزند تھے کہ جن کا شمار تبریز کے جید علماء میں سے ہوتا ہے۔ وہ بدعتوں اور برائیوں کے خلاف جہاد میں اپنی مثال آپ تھے۔ مرحوم بھی اپنے باپ کی طرح نماز جمعہ کی امامت اور دینی طلاب کی تربیت میں بہت کامیاب رہے۔

میں اس مصیبت پر علمائے کرام، حوزه علمیہ مرحوم ایروانی، خاندان شبستری اور بالخصوص مرحوم کے فرزند محترم جناب حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ جواد مجتہد شبستری کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کے درجات میں بلندی کے لئے دعا گو ہوں۔

جعفر سبحانی

15 ربیع الثانی 1443ھ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .